۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
قطر

حوزہ/اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممالکت نے امیر قطر سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے تعلقات بڑھانے پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممالکت نے امیر قطر سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر سے تعلقات بڑھانے پر کوئی حد مقرر نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" سے آج بروز جمعرات کو "شیخ تمیم حمد آل ثانی" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران کیا۔

اس موقع پر انہوں نے قطری حکومت اور عوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ سارے مسلم عوام اس عید کی نعمات سے مستفید ہوں گے۔

صد روحانی نے ایران اور قطر کو دو دوست ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران قطر سے تعلقات بڑھانے پر کوئی حد مقرر نہیں کی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ مشترکہ اقتصادی کمیشن میں دونوں ممالک کے عہدیداروں کی کوششوں سے معاشی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور مستقبل قریب میں حالات بہتر ہونے سے ایران اور قطر کے حکام ملاقاتیں کرسکیں گے۔

ایرانی صدر نے علاقے کی حساس صورتحال میں قطر سے تعاون کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطی امن اور قیام صرف اور صرف علاقائی تعاون سے فراہم ہوجائے گا۔

اس موقع پر شیخ تمیم حمد آل ثانی نے بھی ایرانی حکومت اورعوام کو عیدالاضحی کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ یہ عید دنیا کی مسلم اقوام کے لئے باعث برکت ہوجائے گا۔

امیر قطر نے باہمی معاشی تعلقات کی توسیع کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے تعلقات کا فروغ، قطر کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور ہمیں امید کہ مشکل حالات پر قابوپانے سے کثیر الجہتی تعاون کی راہ میں مثبت قدم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .